ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ، مغربی ایشیا کے امور میں امریکی صدر کے نمائندہ خاص اسٹیو وٹکاف کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور میں شرکت کے لئے اب سے کچھ دیر قبل اپنی مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ، اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی مذاکراتی کی مذاکراتی ٹیم میں نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی، دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی اور چند دیگر سینیئر سفارتکار اور ماہرین شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں روم کے مقامی وقت کے مطابق دن کے 1 بجے شروع ہوں گے۔
یاد رہے کہ عمان کی ثالثی ميں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے اب تک چار دور انجام پاچکے ہیں،جن میں سے تین دور مسقط میں ایک دور روم میں انجام دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ